پاکستان کے دشمن بہتر سول ملٹری تعلقات نہیں چاہتے: نثار

پاکستان کے دشمن بہتر سول ملٹری تعلقات نہیں چاہتے: نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار کا حال ہی میں ترقی پانے والے میجر جنرلز سے خطاب میں کہنا تھا کہ بہترین سول اور ملٹری تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سول اور عسکری قیادت کو ہم آواز ہو کر متفقہ طور پر ملک کیلئے کام کرنا چاہیے۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن اچھے عسکری اور سول تعلقات کے خواہاں نہیں ہے اور کچھ ناسمجھ دوست بھی عسکری اور سول اداروں کو ایک پیج پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ سول اور عسکری اداروں کو ہم آواز اور عملی طور پر ہم آہنگ ہونا ہو گا اور اس سے ملک کو آنے والوں سالوں میں فائدہ ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں