کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

11:15 PM, 2 Mar, 2020

بابر اعظم کی شاندار ففٹی کی بدولت پاکستان سپر لیگ  فائیو کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے کیا۔

کراچی کنگز کے محمد عامر کے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ٹام بینٹن ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی محمد کا شکاربن گئے، انہوں نے دو گیندوں پر چار رنز بنائے اور بولڈ ہو گئے۔ 

مزیدخبریں