امریکہ کا روس کو بڑا دھچکا ،اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

امریکہ کا روس کو بڑا دھچکا ،اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکہ نے روس کیخلاف جہاں پہلے اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا وہیں اب امریکہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کر نے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ایسے رکن ملک کو کونسل کا ممبر نہیں رہنا چاہیئے جو کسی دوسرے رکن ملک پر نہ صرف قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا مرتکب بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرصدر پیوٹن ،یوکرین کی حکومت کو گرانے کے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انسانی حقوق کی صورت حال سنگین اور انسانی بحران مزید ابترہو جائے گا۔

دوسری جانب امریکا نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دے دیا۔

مصنف کے بارے میں