چیمپئنز ٹرافی2025: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی

09:57 PM, 2 Mar, 2025

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے 12ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے شریاس ائیر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ہاردک پانڈیا نے 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے ولیم سن 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم دیگر کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

بھارت کے ورون چکراورتی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے، جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پہلا سیمی فائنل 4 مارچ اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں