لاہور/نئی دہلی :پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ میں پاکستان سائبر فورس نے مودی سرکار کو دھول چٹا دی۔ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے بڑے نیوز نیٹ ورک ’اے بی پی نیوز‘ (ABP News) کے سسٹم میں نقب لگا کر اسے مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے لیا۔
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی چینل کی نشریات معطل کر کے سکرین پر پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں مواد چلا دیا۔ بھارتی ناظرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ان کے ٹی وی سیٹس پر بھارتی خبروں کے بجائے پاکستانی ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دفاعی قوت کی ویڈیوز نشر ہونے لگیں۔
سائبر حملے کے دوران بھارتی نیوز چینل کی سکرین پر بڑے حروف میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کا نعرہ نمایاں رہا۔ پاکستانی ہیکرز نے اس کامیاب کارروائی کے ذریعے پیغام دیا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی سائبر فورس ہمہ وقت تیار ہے.
اس غیر متوقع سائبر حملے نے بھارتی سیکیورٹی اداروں اور آئی ٹی ماہرین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا ہاؤسز میں کھلبلی مچ گئی ہے اور تاحال چینل کی انتظامیہ سسٹم کو مکمل طور پر بحال کرنے اور اس ہزیمت کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
سائبر وار: پاکستان سائبر فورس کا بھارت کو منہ توڑ جواب، معروف بھارتی نیوز چینل ’اے بی پی‘ ہیک
11:03 AM, 2 Mar, 2026