مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے: حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

12:17 PM, 2 Mar, 2026

بیروت/حیفہ :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی۔ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ باقاعدہ طور پر جنگ میں شامل ہو گئی ہے اور اس نے اسرائیل کے اہم شہروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، حزب اللہ نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ پر درجنوں میزائل اور خودکش ڈرونز داغ دیے۔ حزب اللہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ   "ہم نے حیفہ میں نصب اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کو لبنانی مقبوضہ علاقوں سے فی الفور نکلنا ہوگا، ورنہ اسے مزید عبرتناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
حزب اللہ کی قیادت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے انہیں مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے، اور یہ تازہ حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے زیادہ تر 'پروجیکٹائلز' (میزائلوں) کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔
اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، جس کے بعد پورے خطے میں ہمہ گیر جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں