کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں درج ذیل تبدیلیاں آئی ہیں۔
فی تولہ سونا کی قیمت میں 13 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونا کی قیمت میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے نیا بھاؤ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہو گیا ہے۔
مقامی قیمتوں میں اس ریکارڈ اضافے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں ہونے والا غیر معمولی اضافہ ہے۔ بین الاقوامی بازار میں سونے کا بھاؤ 133 ڈالر کے بڑے جمپ کے ساتھ 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کا رخ کر رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: ملک بھر میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
07:41 PM, 2 Mar, 2026