راولپنڈی / پشاور: سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ’’غضبِ للحق‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو مختلف محاذوں پر بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپریشن کے دوران کی جانے والی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا اہم ایمونیشن ڈپو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جلال آباد میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے اور ان کا سپلائی چین نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
دوسری جانب، خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور آپریشن کے پیشِ نظر، پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے عارضی طور پر اپنا کام معطل کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
آپریشن ’’غضبِ للحق‘‘: پاک فوج کا بھرپور جواب، خوست اور جلال آباد میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ
09:37 PM, 2 Mar, 2026