اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔ 
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر امن اللہ نے شہباز گل کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں