پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

11:19 AM, 2 May, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے، جہاں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آ رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,14,127 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس میں 3545 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور مارکیٹ 1,11,326 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

مزیدخبریں