کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ملزم کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد تفتیش میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سنیپ چیٹ کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرتا تھا، اور پاکستان کی دو بڑی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگواتا تھا۔