’’را‘‘ کی لیکڈ فائلز کے اثرات: بھارتی ڈی آئی اے کے سربراہ کا فوری تبادلہ

04:58 PM, 2 May, 2025

اسلام آباد : پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک ہونے کے بعد بھارت کی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں اندمان و نکوبار (کالا پانی) بھیج دیا گیا ہے، جو ایک سخت فوجی سٹیشن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بھارتی حکومتی تحقیقات کے مطابق، ’’را‘‘ کی لیک ہونے والی دستاویزات جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں، جس پر ان کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم دیا گیا۔ یہ دستاویزات اس بات کو سامنے لے کر آئیں کہ ’’را‘‘ نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا اور پہلگام آپریشن کی صداقت پر سوالات اٹھائے۔

دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اعلیٰ سطحی آپریشنز میں بھارتی فوجی و سیکیورٹی ادارے ملوث تھے۔ ان لیکڈ فائلز نے بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر بدنام کیا، جس کے نتیجے میں جنرل رانا کی بے توقیری کے ساتھ عہدے سے برطرفی کی گئی۔

مزیدخبریں