پہلگام حملہ سکیورٹی کی ناکامی: را کے سابق سربراہ کا بڑا اعتراف

05:12 PM, 2 May, 2025

نئی دہلی:  بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے پر ایک نیا اعتراف کیا ہے۔ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سکیورٹی کی شدید کمی تھی، جس کی وجہ سے حملہ ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ایک انتہائی اور بدترین آپشن ہے، جس کے نتائج نیوکلیئر جنگ تک جا سکتے ہیں۔ دولت نے اس بات پر زور دیا کہ پہلگام حملے کے ثبوتوں کے عالمی سطح پر سامنے آنے سے بھارت کا موقف مزید کمزور ہو جائے گا۔

دولت نے بھارت میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کی بھی مذمت کی، اور کہا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق دولت کے بیان نے پہلگام حملے کو "فالز فلیگ" قرار دے دیا ہے، جسے بھارتی حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا تھا۔

مزیدخبریں