وزیراعظم سے سعودی، اماراتی اور کویتی سفرا کی اہم ملاقاتیں، خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد

05:43 PM, 2 May, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور کویت کے سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہا۔ 
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کے دوران پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والی قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ کارروائیاں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

کویتی سفیر نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہ پاکستان اور کویت کا اتحاد خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں