دشمن کی ہر چال کا توڑ تیار،پاک فوج کی جنگی مشقیں، جدید اسلحے اور جوانوں کی مہارت کا عملی مظاہرہ

06:32 PM, 2 May, 2025

راولپنڈی : بھارت کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی جنگی مشقوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کا استعمال کیا جا رہا ہے، جن میں دفاعی اور جارحانہ دونوں نوعیت کے اہداف شامل ہیں۔ ان مشقوں میں افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی اور عملی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

فوجی حکام کے مطابق ان جنگی مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کی صورت میں بروقت اور مؤثر جواب کی تیاری ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزیدخبریں