چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

07:15 PM, 2 May, 2025

سانتیاگو/بیونس آئرس: جنوبی امریکا کے دو ممالک چلی اور ارجنٹائن شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع سمندری علاقہ تھا، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں