پاکستان کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا دوٹوک مؤقف

09:33 PM, 2 May, 2025

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی اور عزت کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گا۔ انہوں نے پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال کو بڑھاوا دینے سے گریز کیا اور کوئی اشتعال انگیز اقدام نہیں اٹھایا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیر اور غزہ دونوں خطوں میں ایک بنیادی مماثلت یہ ہے کہ دونوں جگہ غیر قانونی قابض قوتیں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

بعد ازاں پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں