پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک: سچائی سے خوفزدہ بھارت کا آئی ایس پی آر سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز پر کریک ڈاؤن

11:20 AM, 2 May, 2026

نئی دہلی/راولپنڈی: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی اور عالمی سطح پر رسوائی کے بعد، مودی حکومت نے اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہوئے بھارت میں آئی ایس پی آر (ISPR) کے آفیشل چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ۔یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل 2025 کو ایک اہم پریس کانفرنس اور شواہد کے ذریعے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور تخریب کاری کے نیٹ ورک کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔ ان حقائق نے عالمی سطح پر بھارتی بیانیے کو شدید ضرب پہنچائی، جس سے بوکھلا کر مودی سرکار نے سچ کی آواز دبانے کا فیصلہ کیا۔
شکست خوردہ بھارتی حکومت نے حقائق کو بھارتی عوام تک پہنچنے سے روکنے کے لیے یکم مئی 2025 کو آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کی۔ رپورٹ کے مطابق  صرف آئی ایس پی آر ہی نہیں بلکہ ان تمام پاکستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا جو بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے رہے تھے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یہ نہیں چاہتا کہ اس کے اپنے شہری پہلگام فالس فلیگ کی حقیقت اور مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید ثبوت دیکھ سکیں۔
ڈیجیٹل حقوق کی تنظیموں نے بھارت کے اس اقدام کو آزادیِ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، یوٹیوب چینلز بلاک کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے دستاویزی ثبوتوں کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ اپنی عوام کو اندھیرے میں رکھ کر "فاشسٹ ایجنڈا" آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں