یو اے ای میں فضائی آپریشنز مکمل طور پر بحال

08:56 PM, 2 May, 2026

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فضائی آپریشنز مکمل طور پر معمول پر لانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔

اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فضائی حدود میں عارضی طور پر نافذ کیے گئے احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل بدستور جاری رہے گا اور اعلیٰ معیار کی ایوی ایشن سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ درست اور مصدقہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔
 
 

مزیدخبریں