بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے عرفان پٹھان کو نشانے پر رکھ لیا

irfan pathan,cricketer,indian,actress payal ghosh,bollywood,targeted
کیپشن: تصویر بشکریہ لوکماٹ

نئی دہلی :بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو نشانے پر رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عرفان پٹھان ان دنوں آئی پی ایل کی کمنٹری میں مصروف ہیں۔ 

عرفان پٹھان روزانہ ہر میچ کی ہندی کمنٹری کرتے ہیں، لیکن اس درمیان ان کی ایک مبینہ دوست ان کے خلاف مسلسل بیان بازی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وہ اداکارہ پائل گھوش ہیں جنہوں نے حال ہی میں عرفان پٹھان کا نام انوراگ کشیپ معاملے میں لیا تھا اور اب انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے اشاروں ہی اشاروں میں عرفان پٹھان پر تنقید کی ہے۔ پائل گھوش کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ پائل گھوش نے ایک بار پھر کرکٹر عرفان پٹھان پر تنقید کی ہے۔ پائل گھوش نے عرفان پٹھان کا نام نہیں لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا، ’میرا ایک عزیز دوست تھا، جو کہ کرکٹر تھا۔ اس نے اور اس کے بھائی کے سالے نے میرے گھر پر ڈنر کیا اور وہ پلیٹ رکھنے جا رہے تھے تو میں نے بولامیں رکھ دوں گی، مہمان بھگوان ہوتا ہے، جس پر میرے دوست نے جواب دیا کوئی مسلمان بھگوان نہیں ہوسکتا‘۔

00409473c02d6aadad83e8ddb8525610

واضح رہے کہ پائل گھوش اس سے پہلے بھی عرفان پٹھان کا نام انوراگ کشیپ معاملے میں لے چکی ہیں۔ پائل گھوش نے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ 

اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عرفان پٹھان کو بتایا تھا کہ انوراگ کشیپ نے میری آبروریزی کی تھی۔ پائل گھوش نے کہا کہ عرفان پٹھان کو ان سب باتوں کا  علم ہونے کے باوجود انہوں نے اس موضوع پر کچھ نہیں کہا۔

 اب ایک بار پھر پائل گھوش نے عرفان پٹھان کو نشانے پر رکھ لیا ،حالانکہ عرفان پٹھان نے کبھی پائل گھوش کو کوئی جواب نہیں دیا۔