ہونڈا سوک کا 2018 ماڈل کل فروخت کیلئے پیش ہوگا

ہونڈا سوک کا 2018 ماڈل کل فروخت کیلئے پیش ہوگا

بیجنگ: جاپانی آٹو موٹرز کمپنی ہونڈا کی نئی سوک 2018 کل 3 اکتوبر کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔ ہونڈا سوک کا گزشتہ سال کا ماڈل صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور اس نے مختلف ممالک میں فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے تاہم 2018 کے سیڈان اور کوپ ماڈلز میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔
جاپانی کمپنی نے 2.0 کے فور سلینڈر انجن کو رکھا ہے جبکہ آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن اضافی پرفارمنس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔اسی طرح ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کا انتخاب صارف اپنی مرضی سے کرسکتا ہے جس کے لیے 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی ہے جو کہ مختلف افعال کا خیال، رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی کی معلومات وغیرہ فراہم کرتی ہے۔


اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم موجود ہے یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تاہم پاکستان میں اس کی آمد کب تک ہوگی اور قیمت کیا ہوگی، یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔