شاہد کپور نے اہلیہ کو اداکارہ بنانے کا ارادہ کر لیا

شاہد کپور نے اہلیہ کو اداکارہ بنانے کا ارادہ کر لیا

ممبئی : بالی ووڈ سٹار شاہد کپور نے اپنی اہلیہ کی اداکاری کی حمایت کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میرا اداکاری کی طرف آتی ہیں تو وہ ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے کہا ہے کہ ان کی بیوی میرا راجپوت جو بھی کرنا چاہتی ہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا اور اگر وہ اداکاری کی طرف آنا چاہتی ہیں تو میں ان کی بھرپور حمایت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انہوں نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔