چیچہ وطنی، مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی، مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثے کے وقت دونوں بسوں میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 13 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بسیں ملتان سے لاہور جا رہی تھیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت دونوں بسوں میں 100سے زائد مسافر سوار تھے۔ پولیس نے دونوں بسیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔