پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

کراچی :پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا وک پانچ وکٹ سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ۔

پاکستان نے تین میچوں کی سریز2-0سے اپنے نام کر لی ،پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا ،پاکستان کی طرف سے فخر زمان 76اور عابد علی 74رنز بنا کر نما یاں رہے ،پاکستان نے 48اوور میں 289رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا ،کپتان سرفراز احمد 23 رنز سکور کر کے کمارا کی گینڈ پر کلین بولڈ ہو گئے ۔

محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ نواز ،شنواری اور شاداب نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کراچی میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے بعد سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنے کیلئے اب لاہور آئے گی جہاں اپنا پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ 5اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی ،دوسرا ٹی ٹوئنٹی 7اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 9اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔