آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مزید9 ہزار 401 افراد متاثر

10:20 AM, 2 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی۔  24گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیس سامنے آ گئے۔

پنجاب میں آشوبِ چشم کیسز میں اضافے کے بعد مرض پر قابو پانے کے لیے 4 دن کے لیے بند کیے گئے اسکول آج کھل گئے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت  اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔ 

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں بہاولپورمیں سب سے زیادہ ایک ہزار577 کیس رپورٹ ہوئے۔



مزیدخبریں