نواز شریف پاکستان کب اور کس وقت لینڈ کریں گے، تفصیلات سامنے آ گئیں

11:15 AM, 2 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  نوازشریف نے 21اکتوبر کو لندن سے پاکستان کیلئےٹکٹ بک کرا لیا۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

نوازشریف 21اکتوبر کو ہی ابوظہبی سے پاکستان کےلئے روانہ ہوں گے اور لاہور  علامہ اقبال انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر شام 6:25بجے  لینڈ کریں گے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے نجی ائیر لائن کی پرواز 243کی  بزنس کلاس سے  ایڈوانس بکنگ کروا لی ہے۔ 

مزیدخبریں