غزہ امن منصوبے پر خاموش سفارتکاری جاری ہے، وائٹ ہاؤس

01:54 PM, 2 Oct, 2025

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبے پر حساس نوعیت کی بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے واشنگٹن میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔

نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکا، غزہ کے معاملے پر اپنے عالمی شراکت داروں سے مشاورت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن منصوبے پر پیش رفت کے لیے خاموش اور محتاط سفارتکاری اپنائی جا رہی ہے، کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف حساس ہے بلکہ عالمی امن اور خطے کے استحکام سے بھی جڑا ہوا ہے۔پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم فوری کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں۔

مزیدخبریں