اسلام آباد :اسلام آباد پولیس نے آج اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود صحافیوں اور پریس کلب کے ملازمین پر تشدد کیا۔
پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر نشانہ بنایا اور تشدد کے علاوہ کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پولیس کے اس کارروائی سے پریس کلب میں ہلچل مچ گئی ہے اور صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحافی برادری پر تشدد کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کر کے فوری طور پر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔