حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل

09:02 PM, 2 Oct, 2025

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج کے تناظر میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ مذاکراتی وفد کی قیادت راجہ پرویز اشرف نے کی، جبکہ جوائنٹ کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، امجد علی اور انجم زمان اعوان نے کی۔

کمیٹی نے مزید مشاورت کے لیے وقت مانگا، جبکہ مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع ہے۔ مذاکرات میں جمہوری عمل کے فروغ اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 72 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔وفاقی وزرا نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، جبکہ احسن اقبال نے شرپسند عناصر کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مزیدخبریں