یمن جنگ ، سعودی اتحاد کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک

یمن جنگ ، سعودی اتحاد کی بمباری سے 100 سے زائد افراد ہلاک
کیپشن: Image by facebook

ملتان : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے یورپی یونین کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو شامل نہ کرنے کی  بھارتی  کوششیں ناکام ہوگئی ، ںہیں اور پاکستان کی کوششوں سے یورپی یونین نے اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے ، سلامتی کونسل کے بعد یہ دوسرا اہم فورم ہے جہاں یہ اہم مسئلہ زیر بحث آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،  کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہم آواز ہے، ہماری کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے جلد از جلد کرفیو ختم کر ایا جائے ، انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم او آئی سی میں بھی کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں 9 ستمبر کو جینوا جا رہا ہوں وہاں بھی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کروں گا اور مجھے امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردارادا کرے گی , انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ ساری دنیاکے سامنے اٹھا یا جائے گا ، ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہاکہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو قانونی طور پر قونصل رسائی دینے کا پابند ہے ,  انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم بند ہونے کے بعد ہی  بھارت  سے مذاکرات  ہو سکتے ہیں، عالمی دنیا ہمارے موقف پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے ہر شہر اورقصبے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جس سے ثابت ہوگیا کہ پوری قوم اس مسئلے پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس معاملے پر ہمارا موقف سن رہی ہے اور ہماراساتھ بھی دے رہی ہے ، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اس قومی مسئلے پر اپناحصہ ضرور ڈالے اور یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریبات میں بھرپور شرکت کرے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ کی صنعت دبائو میں ہے جب تک اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی ، ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل نمبر 45 ،46 اور 56میں سیوریج کے 7کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اس علاقے میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے۔