وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیدر لینڈ کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات 

FM Qureshi,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

اسلام آباد:نیدر لینڈ کی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خوش آمدید کہا ،وزیر خارجہ نے نیدر لینڈ کی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر مذاکرات کرتے ہوئے کہا بطور ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال سے متعلق پاکستان کی رائے سے انہیں آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدر لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کئی سال سے افغان مہاجرین کی  مہمان نوازی کررہا ہے،پاکستان سے شروع دن افغانستان میں امن کی بات کرتا رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

نیدر لینڈ کی وزیر خارجہ نے کہا نیدر لینڈ کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،ہم بھی افغانستان کے لوگوں  کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں ، انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں گے،افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کے حامی ہیں،سیگر ڈکاگ نے کہا افغانستان کے امن واستحکام سے خطے کا امن وابستہ ہے، سب کو مل کر افغانستان کے امن و استحکام کیلئے کوششیں کرنی چاہیں ۔