دوسرے ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو استثنیٰٰٰ دےدیا گیا

06:11 PM, 2 Sep, 2022

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں پر صحت سے متعلق ڈیٹا کے اندراج کی شرط ختم کر دی  ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکشن کے مطابق پاس ٹریک ایپ کا استعمال روک دیا گیا اور اس فیصلے کااطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر اب  سفر سے  پہلے پاس ٹریک ایپ میں ڈیٹا درج کیے بغیر سفر کرسکیں گے۔  کورونا وبا کے بعد پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والوں  کے لیے  پاس ٹریک ایپ متعارف کروائی تھی۔ بیرون ملک سے پاکستان  آنے والوں کے لیے سفر سے پہلے تمام تر معلومات کا ایپ میں اندراج لازمی قرار دیا گیا تھا۔موبائل ایپلیکشن پاس ٹریک میں ڈیٹا کا اندراج 5مئی 2021 سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔

 

یادرہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں میں معذور افراد  اور سفارتکاروں کو  پاس ٹریک سےاستثنی  حاصل تھا ۔  

مزیدخبریں