بونیر میں طوفانی بارش، پانی گھروں اور بازار میں داخل، شہریوں میں خوف و ہراس

09:51 AM, 2 Sep, 2025

بونیر : بونیر کے علاقے پیر بابا اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور بازار بھی زیرِ آب آ گیا۔ اس صورتحال نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلادیا اور ہنگامی حالات پیدا ہوگئے۔

ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مساجد میں بھی انخلا کے اعلانات کیے گئے تاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسلسل بارش کے باعث پانی کا بہاؤ تیز ہے اور سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں