دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالرز کا اعلان کردیا ہے، جو پاکستانی روپوں میں تین ارب 92 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم گزشتہ ایڈیشن 2022 کی انعامی رقم 3.5 ملین ڈالرز سے تقریباً 297 فیصد زیادہ ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز ملیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے لیے 1.12 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
مزید برآں، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو فی کس 7 لاکھ ڈالرز جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔
یہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل مقابلہ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں 30 ستمبر سے شروع ہو گا۔یہ اقدام ویمنز کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دینے اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔