26 نومبر احتجاج کیس :علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع

12:09 PM, 2 Sep, 2025

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ عدالت نے اس کے علاوہ نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت بھی 10 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں