لاہور :نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NACIA) نے جوئے کی ایپ کی پروموشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم "ڈکی بھائی" کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزم کو عدالتی سماعت کے دوران پیش کیا گیا جہاں تفتیشی ٹیم نے کیس کی مزید جانچ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روز کے لیے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تاکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تفتیش میں پیش رفت کر سکے۔
نیو نیوز لاہور کے نمائندہ علی مرزا کے مطابق، اس کیس میں آن لائن جوئے اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔