پی ٹی آئی کے مزید 28 ارکان اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا، مستعفی ارکان کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی

04:21 PM, 2 Sep, 2025

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی سیاسی احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، پارٹی کے مزید 28 اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد مستعفی اراکین کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

 پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے باقاعدہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 6 اراکین نے کمیٹی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں جنید اکبر,عامر ڈوگر,ثنااللہ مستی خیل,ڈاکٹر ضیاء الدین,جاوید اقبال,حاجی امتیاز احمد  کے نام شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کا یہ اقدام حکومت اور پارلیمانی قیادت کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے، جس کے تحت پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں جارحانہ موڑ اختیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ دنوں میں مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

مزیدخبریں