سیشن عدالت لاہور میں بالاج ٹیپو قتل کیس کی سماعت، جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو مرکزی ملزم قرار دے دیا

06:19 PM, 2 Sep, 2025

لاہور:سیشن عدالت لاہور میں بالاج ٹیپو قتل کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کرانے کی منصوبہ بندی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ عقیل المعروف گوگی بٹ مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا اور وہ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کے مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے

مزیدخبریں