ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا

02:21 PM, 2 Sep, 2026

دبئی: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنی مہم کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔

120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنوا کر صرف 84 رنز بنا سکی۔

تھائی لینڈ کی جانب سے چنیدا 25 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاندار نصف سنچری سکور کرنے پر منیبہ علی کو میچ کی بہترین کھلاڑی یعنی پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں