’ریس ری بوٹ‘ میں عامر خان، سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شرو ف کی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی اطلاعات

02:54 PM, 2 Sep, 2026

ممبئی : بالی ووڈ کی ایکشن فرنچائز ’ریس‘ کی نئی فلم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عامر خان، سدھارتھ ملہوترا اور ٹائیگر شروف کے ایک ساتھ فلم کا حصہ بننے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ری بوٹ میں عامر خان کو شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، جبکہ سدھارتھ ملہوترا کا نام پہلے ہی کافی عرصے سے اس منصوبے کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ایکشن اسٹار ٹائیگر شروف کی بھی ممکنہ طور پر ’ریس ری بوٹ‘ کی کاسٹ میں شمولیت ہوگئی ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو تینوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ہی ایکشن فلم میں ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں۔

’ریس‘ سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ فرنچائز کی تیسری فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم کی حتمی کاسٹ اور دیگر تفصیلات کے بارے میں باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

مزیدخبریں