پمز سانحہ:نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کی بہادری دنیا بھر میں زیرِ بحث

02:16 PM, 2 Sep, 2026

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران نومولود بچے کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچانے والی نرس رضیہ نورین کی بہادری کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق رضیہ نورین نے صرف آٹھ سیکنڈ میں آگ کی لپیٹ میں آئے وارڈ سے نومولود کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق نرس رضیہ نورین نے انتہائی خطرناک صورتحال میں اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے فوری اقدام کیا۔ ان کی غیر معمولی جرات اور فرض شناسی پر پاکستان بھر میں انہیں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

رضیہ نورین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام ہیرو بننے کے لیے نہیں بلکہ ایک نرس اور ماں کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھ کر کیا۔ ان کے مطابق اس موقع پر ان کی تمام تر توجہ نومولود کی جان بچانے پر مرکوز تھی۔

پمز اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کے بعد رضیہ نورین کی بہادری کی ویڈیو اور واقعے کی تفصیلات نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی، جبکہ شہریوں کی جانب سے نرس کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں