شہباز شریف کا دورۂ کرغزستان مکمل، صدر ژاپاروف کی مثالی مہمان نوازی

03:35 PM, 2 Sep, 2026

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ کرغزستان کے صدر ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کی غیر روایتی اور مثالی مہمان نوازی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

دورے کے اختتام پر کرغز صدر نے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ایئرپورٹ پہنچایا اور انہیں الوداع کیا۔ اس غیر معمولی اندازِ میزبانی کو دونوں رہنماؤں کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ کرغزستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ روابط، تعلیم، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بھی کرغز قیادت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے باعث دورۂ کرغزستان کو پاک کرغز تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں