پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی، یورو بانڈ کے اجرا کا آغاز

05:47 PM, 2 Sep, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے لیے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یورو بانڈ کا اجرا حالیہ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور معاشی بنیادوں میں استحکام کے بعد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

حکام کے مطابق عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی سے پاکستان کے لیے بیرونی فنانسنگ کے نئے مواقع پیدا ہونے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں