انڈر ٹیکر نے شکست کے بعد ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا

انڈر ٹیکر نے شکست کے بعد ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا

اورلینڈو: ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار ریسلر Mark Calaway جو ریسلنگ کی دنیا میں " The Undertaker " کے نام سے مشہور ہیں۔ اورلینڈو میں ہونیوالی فائیٹ میں انڈر ٹیکر کو شکست کیا ہوئی انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر ریسلنگ رِنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر ڈالا۔ ریسل مینیا کے 25 معرکوں میں سے محض ایک میں شکست کھانے والے انڈر ٹیکر ایک بار پھر شکست سے دے دوچار ہو گئے۔

اس سے قبل 2014 میں براک لیسنر نے انڈر ٹیکر کو شکست دی تھی۔ 52 سالہ اسٹار ریسلر انڈر ٹیکر کو 33ویں ریسل مینیا مقابلے میں Roman Reigns کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ریسلنگ کے رِنگ پر 33 سال تک حکمر انی کی اپنے کیریئر کے دوران انڈر ٹیکر نے لاتعداد مقابلے جیتے اور پوری دنیا کے دلوں پر راج کرتے رہے۔ انڈر ٹیکر کو 2013 میں ڈیجیٹل سپائی پول کے دوران دنیا کا عظیم ترین ریسلر قرار دیا گیا تھا۔ انڈر ٹیکر نے اپنے کرئیر کا آغاز 1984 میں ورلڈ کلاس چیمپئن شپ ریسلنگ سے کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں