ناریل کے استعمال سے گلے کی خرابی سے نجات پائی جاسکتی ہے، ماہرین

لاہور: گلے کی تکلیف یا خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو کہ کسی بھی شخص کو عجیب سے الجھن میں مبتلا کر دیتا ہے ، لاگ اس تکلیف سے نجات کیلئے طرح طرح کی اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس تکلیف سے نجات کیلئے طرح طرح برح کے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں ۔ اس تکلیف سے نجات کیلئے ماہرین نے بھی ایک انتہائی آسان ٹوٹکا متعارف کروایا ہے۔

ناریل کے استعمال سے گلے کی خرابی سے نجات پائی جاسکتی ہے، ماہرین

لاہور: گلے کی تکلیف یا خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو کہ کسی بھی شخص کو عجیب سے الجھن میں مبتلا کر دیتا ہے ، لوگ اس تکلیف سے نجات کیلئے طرح طرح کی اینٹی بائیوٹکس استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس تکلیف سے نجات کیلئے مختلف قسم کے  ٹوٹکے بھی   استعمال کرتے ہیں ۔ اس تکلیف سے نجات کیلئے ماہرین نے بھی ایک انتہائی آسان ٹوٹکا متعارف کروایا ہے۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے باقاعدہ استعمال سے آپ گلے کی خرابی سے نجات پاسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل گلے کی تکالیف کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ناریل کے تیل کا صرف ایک یہی فائدہ نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا ایک اور فائدہ قوت مدافعت میں اضافہ کرنا اور میٹا بولزم کو بہتر بنانا ہے۔ناریل کا تیل میٹا بولزم یعنی جسم میں موجود غذائی اجزا کو توڑ کر ان سے توانائی حاصل کرنے کے عمل کو تیزی سے انجام دیتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل میں موجود چکنائی انسانی جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے ناریل کے تیل کے 3 چمچے ملانے سے ہم اس کے تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔