پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا :وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا :وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
کیپشن: پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا :وزارت سائنس و ٹیکنالوجی
سورس: file

اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا فواد چودھری  نے بتا دیا۔رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو دیکھا جائے گا ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا، یہ رمضان سب کیلئے رحمت و برکت کا باعث بنے۔

رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ رمضان کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین !

 یاد رہے ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید پر چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ عظام سمیت صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی جائے گی۔