ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر از خود نوٹس، سماعت کل لارجر بنچ کرے گا 

07:45 PM, 3 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سیاسی صورتحال پر لیے گئے از خود نوٹس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سماعت کل ہو گی ۔

نیو نیوز کے مطابق سیاسی صورتحال پر لئے گئے ازخود نوٹس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا ۔ 

از خود نوٹس کی سماعت کے باعث آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے ریفرنس پر کل ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی ۔ لارجر بنچ کل دن ایک بجے ازخود نوٹس پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں