پنجاب میں مریم نواز کا 'عوامی ریلیف انقلاب': پبلک ٹرانسپورٹ مفت، پیٹرول اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان

02:38 PM, 3 Apr, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کے لیے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور ہمہ گیر ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت نہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے بلکہ کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں بھی بھاری رعایت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے عام آدمی کی سفری لاگت کو صفر کرنے کے لیے پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سرکاری ٹرانسپورٹ سروسز کو مفت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر اب مکمل فری ہوگا۔ اب شہریوں کو ان سروسز میں سفر کے دوران کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا، جس سے طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر بڑا مالی ریلیف ملے گا۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ نے ایندھن پر براہِ راست سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔زراعت اور کسان کے تحفظ کے لیے کاشتکاروں کو فی ایکڑ، فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے نقد سبسڈی دی جائے گی۔
 ہر رجسٹرڈ بائیک مالک کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی خطیر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔مریم نواز نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کے نرخ برقرار رکھنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا وزیراعظم نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو مشکلات سے بچانے کی مخلصانہ اور بھرپور کوشش کی۔ ایک ماہ تک قیمتیں مستحکم رکھنا ذمہ دار قیادت اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔

مزیدخبریں