عائشہ گلالئی کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

11:21 AM, 3 Aug, 2017

لاہور: قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے شہری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کر لیا ہے۔ شہری نے لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی اور درخواست گزار کا موقف ہے کہ عائشہ گلالئی اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں۔

رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی بغیر ثبوت الزام عائد کرنے کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہیں لہٰذا انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ عمران خان نازیبا ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے ہیں انکے ٹولوں کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔

پی ٹی آئی میں غیر اخلاقی حرکات اور باریاں لینے پر ٹکٹیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینے والے خان کو پختون قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں