سعودی فورسز نے مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا

09:16 PM, 3 Aug, 2017

سعودی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے القطیف میں واقع قصبے عوامیہ میں ایک مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔
سعودی ذرائع نے بین الااقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ میثم علی القدیحی کا تعلق قدیحی خاندان سے ہے اور اس کے دو اور بھائی بھی سعودی سیکیورٹی فورسز کو القطیف میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان مطلوب افراد کے خلاف گذشتہ دو عشروں کے دوران میں منشیات کی اسمگلنگ ، اغوا اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں مختلف مقدمات درج ہیں۔
اس کے دو بھائیوں جاسم علی القدیحی اور غازی علی القدیحی کو ماضی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کا ایک اور بھائی باسم علی القدیحی اس سے پہلے سعودی سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں مارا جاچکا ہے اور ا ب میثم کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔
میثم تین ماہ قبل انٹر نیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں نمودار ہوا تھا اور اس نے عوامیہ کے مکینوں پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔

مزیدخبریں